عالمی ادارہ صحت کی ماہر ٹیم چودہ تاریخ کو ووہان پہنچ رہی ہے

2021-01-14 11:03:52
شیئر:

عالمی ادارہ صحت کی ماہر ٹیم چودہ تاریخ کو  ووہان پہنچ رہی ہے_fororder_6

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا بین الاقوامی ماہر گروپ چودہ تاریخ کو چین پہنچےگا تاکہ نوول  کورونا وائرس  کا سراغ لگانے کے لئے چینی سائنس دانوں کے ساتھ مشترکہ سائنسی تحقیق اور تعاون کیا جاسکے۔ چینی حکومت کی مختلف وزارتوں اور کمیشنوں کے عہدیداروں نے حال ہی میں بتایا ہے کہ چین نوول کورونا وائرس کا عالمی سطح پر سراغ لگانے میں ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، زینگ یکسن نے  کہا کہ چین نے ہمیشہ وائرس کے سراغ لگانے کے عمل کو بہت اہمیت دی ہے ، اس مسئلے کو انتہائی ذمہ دار سائنسی جذبے سے حل کرنے کی کوشش کی  ، اوراس سلسلے میں  بہت کام کیا ہے۔ چین سائنسی تحقیقی تعاون کے لئے عالمی ادارہ صحت کے ماہر گروپ  کے دورہ چین کی حمایت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان  نے بھی اس سے پہلے  کہا تھا کہ وباء  پھوٹنے کے بعد سے ، چین نے  صحت کے عالمی ادارہ کے ساتھ وائرس کا سراغ لگانے سے متعلق کھلے ، شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں رابطے اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانا ایک سائنسی مسئلہ ہے ، اور اس حوالے سے دنیا بھر کے سائنسدانوں میں تعاون  کی ضرورت ہے۔جیسے جیسے وبائی صورتحال میں بدلاؤ آرہا ہے ، اس وائرس سے متعلق زیادہ معلومات حاصل ہو رہی ہیں ، اور زیادہ ابتدائی کیسز دریافت ہوتے جا رہے ہیں ، اس کام  میں متعدد ممالک اور علاقوں کی شمولیت درکارہے۔ چین اس پر ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے ، اور نوول کورونا وائرس کا عالمی سطح پر سراغ لگانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔