عالمی ادارہِ صحت کے بین الاقوامی ماہرین کا گروپ ووہان پہنچ گیا ، عالمی ادارہ صحت

2021-01-15 15:23:47
شیئر:

عالمی ادارہِ صحت کے بین الاقوامی ماہرین کا  گروپ ووہان پہنچ گیا ، عالمی ادارہ صحت_fororder_u=1208648516,2530748734&fm=26&gp=0

چودہ جنوری کو عالمی ادارہ صحت کے  ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبرئیسس نے بتایا کہ نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے کے لیے عالمی ادار ہِ صحت کے بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل گروپ کے 13 ارکان سنگاپور سے چین کے شہر ووہان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چینی ماہرین کے ساتھ مل کر وائرس کے آغاز کا سراغ لگانے کے لیےتحقیق کریں گے۔ اس گروپ کے دو ارکان امیونوگلوبلین ایم (آئی جی ایم) ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی وجہ سےابھی سنگاپور میں ہی ہیں۔
ٹیڈروس ادھانوم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اتحاد ،وباکا مقابلہ کرنے کے لیے سب سے اہم اور بنیادی عنصر ہے ۔اس وقت ، مختلف ممالک میں سائنسی طریقہ کار کے مطابق انسداد وباسے متعلق  آگاہی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔افراد اور کمیونٹیز  پوری طرح تیار ہیں کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کے لیے مزید کوشش کریں ۔  انہوں نے مختلف ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسے ماحول پرتوجہ دیں جہاں وبا کے تیزی سے پھیلاو کا خطرہ سب سے زیادہ ہے نیز وبائی امراض سے بچنے کے اقدامات اور ان کے اثرات کا جائزہ لیتے رہیں۔