ترک صدر اردگان کا چین کی نوول کورونا وائرس ویکسین پر اعتماد

2021-01-15 10:20:30
شیئر:

ترک صدر اردگان کا چین کی نوول کورونا وائرس ویکسین  پر اعتماد_fororder_3

ترکی کے صدر  طیب رجب اردگان نے 14 تاریخ  کو انقرہ میں چین کی سائنو فارم بائیو ٹیک کمپنی کی تیار کردہ نوول کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ۔تیرہ  تاریخ کو انڈونیشیا کے صدر جوکوویدودو کے چین کی تیار کردہ ویکسین لگوانے  کے بعد یہ ایک اور سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے چین کی تیار کردہ  ویکسین کی خوراک حاصل کی۔
تیرہ تاریخ کو ، ترکی کی وزارت صحت کے شعبہ ادویات و طبی آلات نے چینی ویکیسن کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے حوالے سے اعلان کیا۔ اس کے بعد ترک وزیر صحت  نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ترکی بھر کے طبی کارکن 14 تاریخ سے چینی ویکسین لینا شروع کردیں گے۔
اطلاع کے مطابق چودہ تاریخ تک  ، دو لاکھ بچاس ہزار سے زیادہ ترک طبی کارکنوں کو چینی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ترکی کے تازہ منصوبے کے مطابق ، طبی کارکنوں اور 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کے بعد ، وزارت قومی دفاع ، وزارت داخلہ ، اہم ملازمتوں ، پولیس ، سیکیورٹی فورسز ، وزارت انصاف ، جیل خانہ جات ، تعلیم ، خوراک اور نقل و حمل کی صنعتوں کو ویکسینیشن کی بالترتیب فراہمی شروع ہوگی۔