ایشیائی معیشتوں کے درمیان آزاد تجارتی روابط کو مضبوط بنایا جائے ، بو آو ایشیائی فورم کی رپورٹ

2021-01-15 17:14:53
شیئر:

چودہ جنوری کو  بو آو ایشیائی فورم نے  ایک رپورٹ ، بعنوان " آزاد تجارتی معاہدہ ، ایشیا کا انتخاب " جاری کی ۔ اس رپورٹ میں ایشیا کی اہم معیشتوں کے درمیان آزاد تجارتی روابط اور معاہدوں کے انضمام کو مضبوط بنانے،  مزید وسیع دائرے میں آزاد تجارتی معاہدے طے کرنے اور ایشیائی اقتصادی یکجہتی کے نئے روڈ میپ کی مشترکہ تیاری کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک کو مرکزی عوامی مصنوعات  ، ہموار سپلائی چین اور ڈیجیٹل تجارت کو اہمیت دیتے ہوئے آزاد تجارتی معاہدوں سے متعلق ضوابط پر غور کرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ ایشیا میں  آزاد تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد کے ذریعے خطے کے عوام کو زیادہ فوائد دیئے جائیں اور داخلی پالیسیوں کی ترتیب  نو کے ذریعے  آزاد تجارتی معاہدوں کا بہتر استعمال کیا جائے ۔علاوہ ازیں  آزاد تجارتی معاہدوں میں شرکت کے لیے کم ترقی یافتہ ممالک  کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، اور  اپنی اپنی مقامی صلاحیتوں کے مطابق مستقبل کے لیے اعلی معیار والی ایشیائی آزاد تجارتی زون کے قیام کے لیے بھر پور کوشش کی جائے ۔