ایف بی آئی نے کانگریس پر حملوں میں ملوث دو سو سے زائد مشتبہ افراد کی شناخت کر لی

2021-01-15 12:04:11
شیئر:

ایف بی آئی نے کانگریس پر حملوں میں ملوث دو سو سے زائد مشتبہ افراد کی شناخت کر لی_fororder_1

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر ، کرسٹوفر ورے نے 14 جنوری کو صدارتی حلف برداری کی تقریب  کی حفاظت سے متعلق ایک  بریفنگ میں بتایا کہ ایف بی آئی نے کانگریس پر حملے میں ملوث 200 سے زائد مشتبہ افراد کی نشاندہی کر لی ہے۔ انہوں  نے مزید بتایا کہ حملے میں ملوث سو سے زائد افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آچکی ہے۔ اس حوالےسے تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
و رے نے کہا کہ ایف بی آئی کو 20 جنوری کو صدر کی حلف برداری کی تقریب کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے پر اعتماد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب کے انعقاد تک انتہائی سخت نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔
اس سے قبل ، امریکی نائب صدر پینس نے بھی یہ  بیان دیا تھا کہ وہ "منظم انداز میں منتقلی اقتدار اور نئے صدر کی محفوظ حلف برداری " کے لئے پرعزم ہیں۔