برازیل میں چین کی تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

2021-01-18 09:47:04
شیئر:

برازیل میں چین کی تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری_fororder_0118科興疫苗

برازیل کی نیشنل ہیلتھ سرویلنس ایجنسی نے چینی ادویات ساز کمپنی سینوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب برازیل ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لا رہا ہے۔برازیل کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ چوراسی لاکھ سے زائد مریضوں کے ساتھ عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں امریکہ اور بھارت بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق  برازیل کووڈ۔۱۹ کے باعث اموات کے لحاظ سے دوسرے نمبر ہے۔یہاں اموات کی مجموعی تعداد  209847 ہے جبکہ امریکہ میں مجموعی اموات  396,549ہو چکی ہیں ۔