بوآئو ایشیائی فورم بین الاقوامی امور میں مزید زیادہ کردار ادا کرے گا، بان کی مون

2021-04-18 16:22:39
شیئر:

بوآئو ایشیائی فورم بین الاقوامی امور میں مزید زیادہ کردار ادا کرے گا، بان کی مون_fororder_4.JPG

2021 بوآئو ایشیائی فورم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ بوآئو ایشیائی فورم  کے سالانہ اجلاس کے انعقاد سے قبل اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل اور بوآئو ایشیائی فورم کے چیئرمین بان کی مون نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بوآئو ایشیائی فورم کے 20 سال، زمانے کے ساتھ آگے بڑھنے کے 20 سال ہیں، اور چین کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قریب سے جڑے ہوئے ہیں۔ بوآئو ایشیائی فورم اور چین نے ایک دوسرے کے ساتھ ترقی کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ مستقبل میں بوآئو ایشیائی فورم یقینی طور پر ایشیاء سے باہر جائے گا اور بین الاقوامی امور کی وسیع رینج میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے گا۔
بوآئو ایشیائی فورم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منانے کے لئے بان کی مون نے "ایشیا اور دنیا کے مشترکہ مستقبل کے لئے"کے عنوان پر ایک مضمون لکھا۔ اپنے مضمون میں انہوں نے نشاندہی کی کہ نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بوآئو ایشیائی فورم بدلاؤ جاری رکھے گا، لیکن جو مستقل ہے وہ باہمی تعاون اور باہمی مفادات ہیں، صرف اسی طرح ایشیاء اور دنیا کے مشترکہ مستقبل کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔