امریکی صدر کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ

2021-04-21 18:28:45
شیئر:

امریکی صدر کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ_fororder_0212News

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق 22 اپریل کو آن لائن منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں صدر شی جن پھنگ ویڈیو لنک کے ذریعے بیجنگ سے شریک ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  وانگ وین بین نے 21 اپریل کو منعقدہ رسمی پریس میں کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے ، پیرس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور تحفظ ماحول پر مشترکہ لائحہ عمل اخیتار کرنے  کے حوالے سے یہ کانفرنس مدد گار ثابت ہوگی۔