روسی صدر کا 2021 سٹیٹ آف دی یونین خطاب

2021-04-22 13:45:23
شیئر:

روسی صدر کا 2021 سٹیٹ آف دی یونین خطاب_fororder_22

مقامی وقت کے مطابق، اکیس اپریل کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں روسی فیڈریشن کونسل سے سالانہ خطاب کیا۔جس میں انہوں نے سفارتی و سلامتی پالیسیوں سمیت صحت سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی۔

سفارتی و سکیورٹی پالیسیوں کے حوالے سے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی ملک نے  روس کے ساتھ تعلقات میں "سرخ لائن" کو  عبور کیا تو روس فوری طور پر اس کا  زور دار جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کی خارجہ پالیسی کا مرکز روس  کے امن ، تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانا ہے. انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے روس کارویہ کھلا  ہے، تاہم اپنے قومی مفادات اور موقف کا بھر پور تحفظ کرتا رہے گا اور روس کے بنیادی مفادات  سے متصادم کسی بھی  خطرے  کو ناکام بنائےگا۔ 
فوجی امور کے حوالے سے ، پوٹن نے کہا کہ روس ہمیشہ کی طرح مسلح افواج کی بہتری کے لیے کوشش کرتا  رہے گا. 2024  تک روسی فوجی سامان میں جدید ہتھیاروں اور دیگر جدید سامان کا حصہ   76٪ تک پہنچ جائے گا .