کوئٹہ میں بم دھماکے سے متعلق پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان کا بیان

2021-04-22 17:38:19
شیئر:

چین بھارت  کو وبا کی روک تھا م کے لئے لازمی مدد اور حمایت  فراہم کرنے  کے لیے تیار  ہے، چینی وزارت خارجہ

21 تاریخ کی شام ، پاکستان کے صوبہ بلوچستان  کےدارالحکومت  کوئٹہ میں ایک ہوٹل میں کار بم حملہ  ہوا، جس میں متعدد  جان بحق اور زخمی ہوئے ۔ چین اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت  اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔اسی روز ، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ  ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے مقامی علاقے کا دورہ کرنے گئے تھے۔ جب حملہ ہوا تو چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔ ابھی تک ، اس حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بائیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں  اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ چین اس دہشت گرد انہ حملے  کی شدید مذمت کرتا ہے  ، حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ  کے ساتھ رنج و غم اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اس واقعہ  کی تحقیقات کرے گا اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کرتا رہے گا اور  علاقائی سلامتی اور استحکام  کا مشترکہ  تحفظ کرے گا اور اس کو فروغ دے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان میں چینی شہریوں اور اداروں کی سلامتی کو یقینی  بنایا جائے  گا ۔