چین کا امریکہ اور آسٹریلیا پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کی موثر نگرانی پر زور

2021-09-22 11:34:39
شیئر:

چین کا امریکہ اور آسٹریلیا پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز  کی موثر نگرانی پر زور_fororder_444

اقوام متحدہ  کی انسانی حقوق کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں مرسینیری ورکنگ گروپ کے ساتھ بات چیت کے دوران چین کے  اقوام متحدہ جنیوا  مشن  کے وزیر ،جیاگ دوان گونگ نے امریکہ اور آسٹریلیا پر پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز کی موثر نگرانی پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ چین کو  امریکہ ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں نجی فوج اور سیکورٹی سروسز کی شفافیت ، نگرانی اور جوابدہی کے فقدان پرتشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے ملازمین نے  دوسرے ممالک میں بغیر کسی وجہ کے عام شہریوں کا قتل عام کیا مگرامریکہ میں انہیں معافی دے دی گئی ۔آسٹریلیا کےغیر ملکی حراستی مرکز ایک طویل عرصے سے  تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد کو حراست میں لے رہاہے ،وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال حیران کن ہے۔ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کے حراستی مراکز میں رہائشی حالات  بہت خراب ہیں اور وقتا فوقتا غیر معمولی اموات ہوتی ہیں۔ امریکہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے متعلقہ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کی موثر نگرانی کے اقدامات نہیں اپنائےجس سےدوسرے ممالک کے شہریوں اور تارکین وطن کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ چین امریکہ ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا حقیقی معنوں میں احترام کریں ، انہیں فروغ دیں اور ان کا تحفظ کریں۔ پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز کی سرگرمیوں کی موثرنگرانی کے لیے عملی اقدامات کریں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکیں اور ان خلاف ورزیوں کے ذمہ داران  سے جوابدہی کریں۔