اقوام متحدہ کی76ویں جنرل اسمبلی کی عمومی بحث کا آغاز

2021-09-22 11:37:12
شیئر:

اقوام متحدہ کی76ویں جنرل اسمبلی  کی عمومی بحث کا آغاز_fororder_55

اکیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی  76ویں جنرل اسمبلی  کی عمومی بحث کا آغاز ہوا ۔ ایک سو سے زائد سربراہانِ مملکت ، حکام  اور اعلی نمائندے  اجلاس میں وبا ، موسمیاتی تبدیلی ، معیشت کی پائیدار بحالی ، انسان ہمدردی کی صورتحال اور دیگر اہم مشترکہ چیلنجز  سے نمٹنے کے لیے تبادلہِ خیال کریں گے۔ 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو  گوتریس  نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کو غیر معمولی خطرات اور منقسم صورتِ حال کا سامنا ہے، دنیا کو بیدار ہونا چاہیے۔ عالمی برادری کو امن و امان ، آب و ہوا ، امارت و غربت ، صنف، ڈیجیٹلائزنگ اور نسلوں کے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے ، ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا چاہیے ، باہمی اعتماد بحال کرنا چاہیے اور  کثیرالجہتی کی شمع کو دوبارہ روشن کرنا چاہیے تاکہ دنیا کےلیے ایک بہتر مستقبل تشکیل دیا جائے ۔