چین نے 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو کووڈ- 19 ویکسین اور خام مائع کی 1.2 بلین خوراکیں فراہم کی ہیں ،وزارت خارجہ

2021-09-23 17:31:12
شیئر:

چین نے 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو کووڈ- 19 ویکسین اور خام مائع کی 1.2 بلین خوراکیں فراہم کی ہیں ،وزارت خارجہ_fororder_趙立堅3

وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 23 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اب تک 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو  کووڈ- 19 ویکسین اور ویکسین کی تیاری کے لئے درکار خام مائع کی 1.2 بلین خوراکیں فراہم کی ہیں اور 150 سے زائد ممالک اور 14 بین الاقوامی تنظیموں کو  امدادی سازو سامان بھیجے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ نہ صرف چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور گہری دوستی کی ایک طاقتور شہادت ہے بلکہ تمام فریقوں کے ساتھ مل کر مشکلات پر قابو پانے کے لیے ہماری یکجہتی کی حقیقی عکاسی بھی ہے۔ متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نےچین کی طرف سے فراہم کی جانے والی ویکسین اور امدادی سازو سامان کو خوب سراہا ہے ، جس نے وبا سے لڑنے اور لوگوں کی صحت کے تحفظ میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔