چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر دیوار چین پر لیزر لائٹ شو کا اہتمام

2021-09-23 16:03:39
شیئر:

چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر دیوار  چین پر لیزر لائٹ شو کا اہتمام_fororder_5

بائیس ستمبر کو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ  کی تقریبات کے سلسلے میں دیوار چین کے بادالنگ حصے پر خصوصی لیزر لائٹ شو منعقد ہوا۔ اس شو میں سرخ اور سبز رنگ کی روشنیاں استعمال کی گئیں۔ یہ دونوں رنگ چین اور پاکستان کے جھنڈے کے علامتی رنگ ہیں۔ اس موقع پر لیزر لائٹس کی مدد سے چین اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ "آہنی " دوستی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ایونٹ کا انعقاد چین میں پاکستانی سفارت خانے اور بیجنگ میونسپل حکومت نے مشترکہ طور پر کیا  تھا۔

چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر دیوار  چین پر لیزر لائٹ شو کا اہتمام_fororder_7

چین میں پاکستانی سفیر جناب معین الحق  نے تقریب میں شرکت کی اور  اس موقع پر اہم خطاب  کیا۔ سفیر پاکستان  نے اپنے خطاب میں کہا: "تاریخی عظیم دیوار چین پر منعقد ہونے والا لائٹ شو پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے دوطرفہ دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی کئی  نسلوں کی شراکت اور کوششوں  کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان اور چین دو طرفہ ثقافتی اور عوامی تبادلے کو مزید وسعت دے رہے جس کی مدد سے آئندہ نسلوں تک دوستانہ تعلقات کا بہترین ورثہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر دیوار  چین پر لیزر لائٹ شو کا اہتمام_fororder_8