موسمیاتی تبدیلی بنی نوع انسان کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے، اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے جانگ جون

2021-09-24 11:29:02
شیئر:

موسمیاتی تبدیلی بنی نوع انسان کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے،   اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے جانگ جون_fororder_qihou

23 تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آب و ہوا اور سلامتی کے مسائل پر عام بحث شروع کی۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے اجلاس میں اپنی تقریر میں اس بات کی نشاندہی کی کہ ماحولیاتی تبدیلی بنی نوع انسان کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے لیے عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔ 
جانگ جون نے کہا کہ "موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کا فریم ورک کنونشن" اور "پیرس معاہدہ" موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب سے زیادہ مستند پلیٹ فارم ہیں۔ مشترکہ مگر مختلف ذمہ داریوں، منصفانہ اور متعلقہ صلاحیتیں کے اصول عالمی آب و ہوا کی حکمرانی کی بنیاد ہیں۔ 
جانگ جون نے نشاندہی کی کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے  اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہییں۔ جانگ جون نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ عالمی ماحولیاتی نظم و نسق میں شراکت دار رہا ہے ، عالمی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں ایک رہنما اور پیرس معاہدے کے نفاذ میں ایک کارکن رہا ہے۔ چین حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے کنونشن کی 15 ویں کانفرنس کی میزبانی کرنے کے موقع پر دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ عالمی ماحولیاتی نظم و نسق میں نئی خدمات سرانجام دے گا۔