اقوم متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے لئے گروپ آف فرینڈز کا پہلا اجلاس

2021-09-24 11:39:57
شیئر:
23 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے "اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے لیے گروپ آف فرینڈز" کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسینکا نے اجلاس کی صدارت کی۔الجیریا ، بولیویا ، لاؤس ، بیلاروس ، ایرانی وزیر خارجہ اور روسی نائب وزیر خارجہ سمیت گروپ ممبران کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس کے بعد ایک "مشترکہ بیان" جاری کیا۔ 
چانگ جون نے اجلاس میں کہا کہ جب سے چین کی اقوام متحدہ میں  قانونی نشست بحال ہوئی ہے چین اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا عملی اقدامات کے ساتھ دفاع کر رہا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تبدیلی کی اس صدی اور نوول کورونا وائرس وبا کے چیلنجز کی وجہ سےہمیں پہلے سے کہیں زیادہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا مضبوطی سے دفاع کرنے کی ضرورت ہے ، اور ہمیں عالمی سطح پر ان چیلنجز کا مشترکہ طور پر جواب دینے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔