ہمارے بارے میں

2017-09-25 20:06:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائناریڈیو انٹر نیشنل

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل نے اپنی نشریات کا آغاز  ۳ دسمبر ۱۹۴۱ کو کیا۔اس کا مقصد    دنیا کے ساتھ چین کو متعارف کرانا، دنیا کو دنیا کے بارےمیں آگاہی دینا اور   چینی عوام اور دنیا کے دوسرے ممالک کے عوام  کے درمیان واقفیت  اور دوستی میں  اضافہ کرنا ہے ۔ اس وقت چائنا ریڈیو انٹرنیشنل روزانہ   پینسٹھ  زبانوں میں پروگرام نشر کر رہاہے۔ یہ تعداد  دیگر   عالمی نشریاتی اداروں  کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

چائنا  انٹر نیشنل براڈکاسٹنگ نیٹ ورک( سی آئی بی این) ، چائنا ریڈیو انٹر نیشنل (سی آر آئی) کے نئے میڈیا  کا ایک بین الاقوامی مواصلاتی پلیٹ فارم ہے۔ سی آئی بی این  کی جامع منصوبہ بندی  کے مطابق  انٹر نیٹ ٹی وی چینل  ایک جدید ، جامع  اور نئے بین الاقوامی  میڈیا گروپ کے قیام   اور  نئے انداز میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا ایک ذریعہ اور علامت بن گیا ہے ۔

چائنا ریڈیو انٹر نیشنل اخبار، ریڈیو، ٹی وی، انٹرنیٹ اور نئے میڈیا  پر مبنی   ملٹی میڈیا  بن گیا ہے اور  ایک جدید ، جامع اور نئے بین الاقوامی  میڈیا گروپ کے قیام  کےلئے سرگرم  عمل ہے۔


چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کی  اردو سروس

چائنا ریڈیو انٹر نیشنل (سی آر آئی)  کی اردو سروس ایک کامیاب اور مقبول ترین سروس ہے۔ اس کا آغاز  یکم اگست ۱۹۶۶ کو ہوا جو  پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت مختلف جنوبی ایشیائی ممالک میں سنی جاتی ہے  اور  ان ممالک اور اس خطے میں بہت مقبول ہے۔ اس وقت اردو سروس سے روزانہ پندرہ گھنٹے کی  نشریات پیش کی جاتی ہیں۔  اردو سروس کی نشریات ایف ایم ، میڈیم ویواور شارٹ ویو ، ویب سائٹ  اور مو بائل ایپ کے ذریعے سنی جا سکتی ہیں ۔ علاوہ ازیں آپ  اردو سروس کی ویب سائٹ ، موبائل ایپ ،سوشل میڈیا فیس بک  پر   تحریر ی خبریں اور مضامین ، تصاویر  ، آڈیو اور ویڈیو  کے ذریعے چین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

 

ایف ایم نائنٹی ایٹ (FM98) دوستی چینل

آٹھ نومبر دو ہزار سولہ کو  چائنا ریڈیو انٹر نیشنل )سی آر آئی( کے ایف ایم نائنٹی ایٹ (FM98) دوستی چینل کی مقامی سطح پر نشریات کاآغاز ہوا ۔  اس چینل  کی روزانہ نشریات  کا دورانیہ  اردو پروگراموں کے  لئے دس گھنٹے اور انگریزی پروگراموں کے لئے  آٹھ  گھنٹے کی نشریات سمیت کل اٹھارہ گھنٹوں پر مشتمل ہے ۔اور  اردو پروگراموں میں سے  چھ گھنٹوں  کی نشریات کےلیے پروگرام   پاکستان میں تیار کئے جا رہے ہیں جو شام پانچ   بجےسے رات گیارہ  بجے تک نشر ہوتے ہیں۔جبکہ بیجنگ میں چا ر گھنٹوں  کے دورانیے پر  تیار کئے گئے پروگرامز  صبح چھ بجے سے نو بجے تک  اور رات گیارہ سے بارہ بجے تک نشر ہوتے ہیں۔  

                                             

ہمارے بارے میں

چینی صدر شی جن پھنگ اور  پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی ایف ایم ۹۸ دوستی چینل کے پاکستانی اسٹوڈیو  کی افتتاحی تقریب میں شرکت


ہمارے بارے میں


ہمارے بارے میں

پاکستانی اسٹوڈیو

 

سی آر آئی کنفیوشس کلاس روم

پاکستان میں سی آرآئی کنفیوشس کلاس روم  یکم دسمبر   دو ہزار نو کو قائم ہوا۔ اور  چینی زبان کی  تدریس کا باقاعدہ آغاز  اسلام آباد میں  گیارہ مارچ دو ہزار دس کو ہوا۔ معروف  مقامی  تعلیمی ادارہ  روٹس میلیئنیم سکولز سی آر آئی کا شراکت دار ہے  ۔  اس وقت سی آر آئی کنفیوشس کلاس روم  اسلام آباد روٹس میلیئنیم سکولز  کے پانچ  کیمپسز  میں فعال ہے اور تقریباً ساڑھے پانچ ہزار طالب علم چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔پاکستان میں قائم کنفیوشس کلا س روم کو  دسمبر دو ہزار گیارہ میں  چین کے کنفیوشس  انسٹی ٹیوٹ ہیڈ کوارٹر ز)ہین بٰن(    کی جانب سے  وائے سی ٹی  (YCT)امتحان منعقد کروانے کا اہل قرار دیا گیا ۔ اور اب تک دس  مرتبہ  منعقد ہونے والے  امتحانات میں  کم و بیش ایک ہزار امیدوار  شریک ہوئے اور نو سو  کامیاب قرار پائے۔


ہمارے بارے میں

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ  کی سی آر آئی کنفیوشس کلاس روم کے طالب علموں اور عملے کے اراکین  کے ساتھ تصویر

ہمارے بارے میں

چینی اور پاکستانی اساتذہ  کی جانب سے  روایتی چینی مصوری

ہمارے بارے میں

سی آر آئی کنفیوشس کلاس روم  کے طالب علم تھائی جی چھوان ورزش کر رہے ہیں


سوشل میڈیا فیس بک اور موبائل ایپ

چائنا ریڈیو انٹر نیشنل )سی آر آئی(   اردو سروس نے دو ہزار چودہ کےنومبر میں  سوشل میڈیا پر ایف ایم نائنٹی ایٹ  دوستی چینل (FM98DOSTI CHANNEL ) کے نام سے فیس بک پیج بنایا۔   جس سے لوگوں کے لیے معلومات ،رائَے اور خیالات کے تبادلے کاایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے ۔  اعدادو شمار کے مطابق جون  دوہزار سترہ  تک دس  لاکھ سے زائد   افراد  اس فیس بک اکاونٹ کو فالو کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں لوگوں  کو سی آر آئی  اردو (CRI URDU )نامی موبائل ایپ کے ذریعے   عالمی و علاقائی خبریں پڑھںے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ 

 





ہمارے بارے میں


ہمارے بارے میں


ہمارے بارے میں

سی آر آئی اردو سروس  بیجنگ کے عملے کے اراکین کی کچھ  تصاویر



شیئر

Related stories