اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین۔ امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور

2018-01-17 10:10:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل نے عالمی امور میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ایک  " خوش آئںد پیش رفت " قرار دیا ۔چین۔امریکہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری اور مثبت تعلقات قائم ہوں۔ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے پریس کانفرنس کے دوران امریکہ۔ روس ، چین۔روس اور دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں کے درمیان  تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔


شیئر

Related stories