گزشتہ سال چین کے سرحدپار فنڈز کے بہاؤ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے

2018-01-18 15:13:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گزشتہ سال چین کے سرحدپار فنڈز کے بہاؤ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے

گزشتہ سال چین کے سرحدپار فنڈز کے بہاؤ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے



چین کے  زرمبادلہ کی قومی انتظامیہ کی پریس ترجمان وانگ چھون اینگ نے اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین کے سرحد پار فنڈز کا بہاؤ نمایاں طور پر بہتر ہو چکا ہے اور زرمبادلہ کی منڈی میں طلب اور رسد بنیادی طور پر متوازن ہوا ہے۔
وانگ چھون اینگ نے اسی روز  ریاستی کونسل کی ایک پریس کانفرنس میں یہ  بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال زرمبادلہ کی قومی انتظامیہ نے اصلاحات کو فروغ دیتے ہوئے خطرے سے گریز کرنے  کو  اہمیت دی ہے۔سرحد پار تجارتی سرمایہ کاری کو مزید سہولتیں میسر ہوئی ہیں ۔مالیاتی منڈی کے کھلے پن کو منظم طور پر فروغ دیا جارہا ہے  اور سرحد پار فنڈز کے بہاؤ میں خطرے کا انسداد کیا جا رہا ہے۔
اعداد وشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ  دو ہزار سترہ کے دسمبر کے آخر   تک چین میں زرمبادلہ کے ذخائر اکتیس کھرب انتالیس ارب نوے کروڑ امریکی ڈالرز تھے جو پچھلے سال کے مقابلے میں ایک کھرب انتیس ارب چالیس کروڑ امریکی ڈالرز کا اضافہ ہے۔

 


شیئر

Related stories