بیجنگ میں پاکستانی کھانوں کی سات روزہ نمائش23 جنوری تک جاری رہے گی

2018-01-18 17:41:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ   میں  پاکستانی کھانوں کی سات روزہ نمائش23 جنوری تک جاری رہے گی

بیجنگ   میں  پاکستانی کھانوں کی سات روزہ نمائش23 جنوری تک جاری رہے گی

  چین  میں  پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستانی کھانوں کی سات روزہ نمائش23 جنوری تک جاری رہے گی- نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی کھانوں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھانوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی  جس  میں چین کی پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کمیٹی کے رکن پروفیسر ہوانگ جی فو، افغانستان کیلئے چین کے خصوصی نمائندے ڈینگ ژی جن اور چین پاک فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر ریٹائرڈ سفیر شاژوکنگ نے شرکت کی پاکستان کے سفیر  مسعود خالد نے اس موقع پر  مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور لوگوں کے درمیان رابطوں کی اہمیت کے حوالے سے بات کی ۔ انہوں نے اس کھانے کے تہوار کو دونوں  ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے ایک ابتدائی عمل  قرار دیا  انہوں نے  پاکستانی کھانوں  کے ٹریڈ مارک اور مصالحوں  کا زائقہ لینے کے لئیے اسے ایک بہترین موقع قرار دیا ۔ انہوں نے چینی حکومت کا اس تہوار کے حوالے سے مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا

 یہ  نمائش23 جنوری تک جاری رہے گی، نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی کھانوں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔


شیئر

Related stories