چین کی تیرویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس اختتام کو پہنچا

2018-03-20 12:09:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی  تیرویں قومی عوامی کانگریس کا  پہلا اجلاس اختتام کو پہنچا

چین کی  تیرویں قومی عوامی کانگریس کا  پہلا اجلاس اختتام کو پہنچا

چین کی  تیرویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کی اختتامی تقریب بیس تاریخ کی صبح بیجنگ میں منعقد ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی مجلسِ قائمہ کے چیئرمین لی جین شو نے اس بات پر زور دیا کہ نئے عہد میں چین کی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کا  سوشلسٹ نظریہ  ملک و قوم کا  رہنما نظریہ ہے۔
قومی عوامی کانگریس کے مذکورہ اجلاس میں تین ہزار سے زیادہ  مندوبین نے  آئینی ترمیمی بل، قانونِ نگرانی، ریاستی کونسل کے محکمہ جاتی  ڈھانچے کی اصلاحات  ، حکومتی  ورکنگ رپورٹ اور   دیگر  رپورٹس کا جائزہ  لیا  اور  منظوری  دی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ملک کی نئی قیادت کا انتخاب بھی کیا گیا۔
قومی عوامی کانگریس کی مجلسِ قائمہ کے چیئرمین لی جین شو نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے  آئین میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنما حیثیت کی  تو ثیق  کی گئی ہے۔ تاریخ اور  عوام  نے ہی  چینی کمیونسٹ پارٹی کاانتخاب کیا ہے۔دوسری طرف عوامی کانگریس کا نظام چین کا نمایاں خاصیت کا   مخصوص سیاسی نظام ہے ۔اس نظام کو زیادہ بہتر انداز میں بروئے کار لایا جائیگا۔


شیئر

Related stories