عالمی برادری کی چین میں اعضا کی پیوندکاری کے طریقہ کار کی تحسین

2018-05-25 11:24:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 عالمی برادری کی  چین میں اعضا کی پیوندکاری کے طریقہ کار کی تحسین

عالمی برادری کی  چین میں اعضا کی پیوندکاری کے طریقہ کار کی تحسین


 چوبیس تاریخ کو  چین کی اعضا کی پیوندکاری کی کمیٹی کے سربراہ ہوانگ جے فو نے  جینیوا میں منعقدہ اعضا کی پیوندکاری کی عالمی کانفرنس میں کہا کہ  چین اعضا کی پیوندکاری کا عمل  مسلمہ اخلاقی اصولوں اور  چین کے متعلقہ قوانین و ضوابط کی روشنی میں  سرا نجام دے رہا ہے۔  اس حوالے سے  چین کی خصوصیات کا حامل جامع نظام قائم کیا گیا ہے ۔عالمی برادری نے  چین کے طریقہ کارکو بہت سراہا ہے۔
اعضا کی پیوندکاری کے  عالمی کمیشن کے سابق چیئر مین فرانسس ڈیلمونیکو نے کہا کہ چین میں  سزائے موت کے  مجرموں کی جانب سے  اعضا کو عطیہ کرنے  اور  چین کی  علاقائی حدود میں غیرملکی باشندوں کی  اعضا کی پیوندکاری کے آپریشنز کی ممانعت ہے ۔چین کے یہ  اقدامات عالمی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ اور  قابلِ تحسین ہیں  ۔چینی حکومت کے سخت اقدامات اور موثر نگرانی کی وجہ سے چین میں اعضا کی پیوندکاری کا عمل  زیادہ صاف و شفاف ہے۔


شیئر

Related stories