اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا تخفیفِ اسلحہ کے نئے ایجنڈے کا اعلان

2018-05-25 11:29:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا  تخفیفِ اسلحہ کے نئے ایجنڈے  کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا  تخفیفِ اسلحہ کے نئے ایجنڈے  کا اعلان



مقامی وقت کے مطابق، چوبیس تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز  نے جنیوا میں تخفیفِ  ا سلحہ  کے نئے ایجنڈے  کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے ا س  امید کا اظہار کیا کہ تخفیفِ اسلحہ سے نیارجحان پیدا ہوگا، نئے ساتھی کے تعلقات کو فروغ  دیا جائےگا ا ور  پائیدار امن و  سکیورٹی پر عمل درآمد کیا جاسکےگا۔ 
 جناب گوتریز  نے کہا کہ تخفیفِ اسلحہ کے نئے  ایجنڈے  میں  انسانیت کے تحفظ  ، انسانی جان کے تحفظ  اور مستقبل میں سکیورٹی کے لئے تخفیفِ اسلحہ  پر عمل درآمد کے حوالے سے تین  کلیدی نکات ہیں۔ سب سے پہلا   انسانیت کے تحفظ کے لئے تخفیفِ اسلحہ سے مراد   جوہری  اور کیمیائی  ہتھیاروں  سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھِیلانے والے  ہتھیار وں کی کمی یا ان کا خاتمہ ہے۔۔ دوسرا انسانی جان کے تحفظ کے لئے تخفیفِ اسلحہ  کا مطلب   عام ہتھیاروں کے عام شہریوں پر منفی اثرات کو کم کیا جا نا ہے ۔ تیسرا  کلیدی  نکتہ مستقبل میں سکیورٹی کے لئے تخفیفِ اسلحہ   سے مراد سائنس و ٹیکنالوجی سے   زندگی  میں بہتری کے  ساتھ ساتھ نئی  ٹیکنالوجی سے  تیار کردہ نئے ہتھیاروں کے استعمال کا امکان بھی  ہوگا اس سے نئی جنگ  کی شروعات یا نئے  ہتھیاروں کے حصول کی  دوڑ کا امکان بھی جنم لے گا اس لئے تخفیفِ اسلحہ ضروری ہے۔


شیئر

Related stories