شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا

2018-05-25 20:22:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے صدور اور چیف جسٹسز  کا تیرہواں اجلاس پچیس تاریخ کو بیجنگ میں  منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایک مشترکہ  اعلا میے کی منظوری دی گئی جس پر تمام رکن ممالک نے  دستخط کئے ۔ مذکورہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے درمیان قانونی تبادلوں اور تعاون سے  خطے کے پائیدارامن ، سلامتی اور استحکام  کو تحفظ  دینے میں مدد ملے گی  اور تمام رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور خوشگوار ہمسایوں کے دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے  گا ۔ شرکاء نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ بین الملکی جرائم پر کاری ضرب لگانے کے لئے تعاون کیا جائے گا ۔


شیئر

Related stories