چینی وزیر اعظم کا اعلیٰ معیاری ترقی کے لیے اقتصادی تعمیر نو پر زور

2018-05-26 14:34:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزیر اعظم کا اعلیٰ معیاری ترقی کے لیے اقتصادی تعمیر نو پر زور

چینی وزیر اعظم کا اعلیٰ معیاری ترقی کے لیے اقتصادی تعمیر نو پر زور

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے جمعے کے روز ریاستی کونسل کے کل رکنی اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے اعلیٰ معیاری ترقی کی جستجو میں مستحکم ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے اقتصادی تعمیر نو کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ استحکا م کو یقینی بناتے ہوئے چین کو ترقی کی جستجو کے اصول سے جڑے رہنا چاہیے اور وقت ، ضابطہ اخلاق اور میکرو کنٹرول سرگرمیوں کے حوالے سے بہتر انتظام کرنا چاہیے۔جناب لی نے مزید کہا کہ اصلاحات کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور منڈی کو مزید قوت حیات کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات میں تبدیلی پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ چینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ چینی منڈی میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے شفاف مسابقت کے تحت کھلے پن کو توسیع دینے کے لیے ثابت قدمی سے کوششوں کو آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی امور میں ہمواری ، حکومتی خدمات میں بہتری ،وسیع مارکیٹ رسائی اور محاصل و فیسوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ جناب لی نے مزید کہا کہ اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو ساتھ ساتھ لے کر چلنا چاہیے اور ماحول دوست صنعتوں کے قیام کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مرکزی اہمیت سے ترقی کی جستجو کرنی چاہیے اور اعلیٰ معیاری لائحہ عمل وضع کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات بشمول غربت کے خاتمے ، روزگار کی فراہمی ، لازمی تعلیم اور صحت عامہ کے شعبہ جات میں معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔

شیئر

Related stories