بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند چینی طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ

2018-05-27 15:36:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلباء کے حوالے سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی ممالک میں ماسٹرز یا دیگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند چینی طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ، بیرون ملک ماسٹرز یا اس سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے خواہشمند طلباء ، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے طلباء کا اڑسٹھ فیصد ہیں  جو پچھلے سال کے مقابلے میں آٹھ فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماسٹرز یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ طلباء کی بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خواہشمند ہے اور اپنے مسابقتی معیار کو بلند کرنا چاہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیرونی ممالک میں زیر تعلیم چینی طلباء کی اکثریت، تقریباً سینتالیس فیصد ماسٹرز یا اس سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ہے۔چینی طلباء کی اکثریت اپنے نظریات کو وسعت دینے ،زندگی کے تجربات سے خود کو آراستہ کرنے ، جدید علوم سیکھنے اور بہتر روزگار کے حصول کے لیے بیرونی ممالک کا رخ کرنا چاہتی ہے۔  

شیئر

Related stories