اصلاحات اور کھلے پن پر شی جن پھنگ کے نظریات نئے عہدمیں چین کی ترقی کے رہنما اصول

2018-07-19 21:03:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اصلاحات اور کھلے پن پر شی جن پھنگ کے نظریات نئے عہدمیں چین کی ترقی کے رہنما اصول

اصلاحات اور کھلے پن پر شی جن پھنگ کے نظریات نئے عہدمیں چین کی ترقی کے رہنما اصول

اصلاحات اور کھلے پن پر شی جن پھنگ کے نظریات نئے عہدمیں چین کی ترقی کے رہنما اصول

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اصلاحات وکھلے پن اور نئے عہد میں چین کی ترقی کے حوالے سے کتاب حال ہی میں شائع ہوئی ہے ۔ اس کتاب کا عنوان ہے " اصلاحات اور کھلے پن کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات کی تحقیق " ۔ 
مبصرین کا کہنا ہے کہ انیس سو اٹھہتر میں دنگ شیاوُ پھنگ نے چین کا دروازہ دوسرے ممالک کے لئے کھولا جسے اب چالیس سال ہو گئے ہیں ۔ اِس وقت چین میں اصلاحات گہرائی تک لے جائی جارہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اصلاحات اور کھلے پن کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات مستقبل کے لیے   چین کی  ترقی کے لئے اہم نظریاتی رہنمائی کریں گے ۔ در حقیقت شی جن پھنگ نئے عہد میں چین کی ترقی کے چیف ڈیزائنر بن گئے ہیں ۔ 
ماہرین اور دانشوروں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اصلاحات اور کھلے پن کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات نئے  عہد میں  شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کا ایک اہم حصہ ہیں ۔ مذکورہ کتاب کی اشاعت  چین میں اصلاحات کو  آگے بڑھانے کے لیےمضبوط نظریاتی بنیاد  اور رہنما اصول فراہم کرےگی ۔ 
چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پھنگ نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے چین میں جامع اصلاحات کی گہرائی تک پہنچنے کی حکمت عملی کا تعین کیا ۔ انہوں نے اصلاحات اور کھلے پن کو  چین کے مستقبل کے لئے فیصلہ کن قدم قرار دیا ہے ۔ 
روس کے اخبار رشین گذیٹا ، ٹاس نیوز ایجنسی ، لاوُس کے اخبار ، اسپین کے انٹرنیشنل ریڈیو ، البانیا کے ٹی وی اسٹیشن ، بھارت کے اخبار دنک سویرا ٹائمز ، امریکہ ، برطانیہ اور جاپان سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی  میڈیا نے مذکورہ کتاب کی اشاعت کی  کوریج کی ہے ۔ 

شیئر

Related stories