​چینی صدر شی جن پھنگ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر

2018-07-20 10:24:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ  متحدہ عرب امارات  کے سرکاری  دورے پر

چینی صدر شی جن پھنگ  متحدہ عرب امارات  کے سرکاری  دورے پر

انیس تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے لیے ابوظہبی پہنچے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم  محمد بن راشد المکتوم  نے ہوائی اڈے پر جناب شی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب  کا اہتمام کیا۔

  جناب شی نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی حکومت  اور عوام کے لیے  دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات انکے موجودہ دورے کا پہلا مقام ہے اور ان کے دوبارہ چینی صدر کا عہدہ  سنبھالنے کے بعد پہلا ملک ہے جسکا وہ دورہ کر رہے ہیں ۔ جو کہ  چین کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات  کو اہمیت دینے کا عکاس ہے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سربراہان کے ساتھ باہمی تعلقات کے حوالے سے گہرائی تک تبادلہ خیال کرنے کے لیے  نیک خواہشات اور اس دورے کی کامیابی کے لیے امید کا  اظہار کیا۔
محمدراشد المکتوم نے جناب شی کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف حلقوں کو یقین ہے کہ چینی صدر کا موجودہ دورہ متحدہ عرب امارات -چین تزویراتی تعلقات کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے میں  مددگار ثابت ہو گا۔


شیئر

Related stories