روانڈا کے میڈیا میں چینی صدر شی جن پھنگ کے مضمون کی اشاعت

2018-07-21 19:20:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جولائی کی اکیس تاریخ کو روانڈا کے سرکاری دورے سے پہلے چینی صدر شی جن پھنگ کا مضمون  بعنوان "چین - روانڈا دوستی پہاڑوں سے اونچی " روانڈا کے اخبار میں  شائع ہوا۔

مضمون میں شی جن پھنگ نے کہا کہ میں بائیس تاریخ سے تیئیس تاریخ تک روانڈا کا سرکاری دورہ کروں گا۔ یہ ناصرف میرا روانڈا کا پہلا دورہ ہوگا، بلکہ کسی بھی چینی صدر کا پہلا دورہ روانڈا ہوگا۔ اس لئے میں اس دورے سے بہت سی توقعات رکھتا ہوں۔ حالیہ برسوں میں روانڈا کے صدر کی قیادت میں روانڈا کی حکومت اور عوام کی کوششوں سے ان کے ملک کو اس کی صورتحال کے مطابق ترقی کا ایک کامیاب راستہ ملا ہے۔ اس وقت روانڈا میں سماجی ہم آہنگی فروغ پا رہی ہے، معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اس کے بین الاقوامی و علاقائی اثرات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ جس سے افریقہ اور بہت سے ترقی پزید ممالک کے لئے ایک مثال قائم ہوتی ہے ۔مجھےروانڈا کی ترقی سے بہت خوشی  ہوئی ہے۔ 

سنہ انیس سو اکہتر میں چین نے روانڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ سینتالیس برسوں سے دونوں ممالک کے عوام کی دوستی بین الاقوامی صورتحال کی متعدد آزمائشوں سے گزری ہے۔ دونوں ممالک کےعوام ایک دوسرے پر اعتماد رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ دوستی چین اور روانڈا کے ہر فرد کےدل میں ہے۔  مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دیاجارہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چین اور روانڈا کی حکومتوں اور عوام کی مشترکہ کاوش سے چین -روانڈا تعلقات کا مستقبل مزید روشن ہوگا۔


شیئر

Related stories