کاروباری اداروں کی مارکیٹ میں شمولیت کے موقع پر سہولتوں کی فراہمی کے لیے چین میں اصلاحات کی جائیں گی

2018-09-21 18:47:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی مارکیٹ کی نگران ایڈمنسٹریشن کے افسر نے اکیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ کاروباری اداروں کی مارکیٹ میں شمولیت کے موقع پر سہولتوں کی فراہمی کے لیے چین میں اصلاحات کی جائیں گی۔ماضی میں اگر نئے کاروباری ادارے مارکیٹ میں حصہ لینا چاہتے تھے تو ان کو بہت زیادہ اقسام کے  لائسنس اور تصدیقی دستاویزات لینی پڑتی تھیں جس میں کافی وقت  لگ جاتا تھا۔ اطلاع کے مطابق دو ہزار پندرہ میں چین کے شہر شنگھائی نے اس سلسلے میں سب سے پہلے اصلاحات کیں ۔دو ہزار سترہ میں چین میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کی گئیں۔حالیہ دنوں چین کی ریاستی کونسل کے ایک رسمی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال دس نومبر سے پہلے   ملک بھر میں سو سے زائد کاروباری اداروں  کے لیے انتظامی منظوری کے دوران آسان پالیسی احتیار کی جائے گی یعنی اگر کاروباری اداروں کو لائسنس مل جائے  تو تصدیقی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوگی ،اور یہ پالیسی مستقبل میں چین بھر  میں اختیار کی جائے گی تاکہ کاروباری اداروں کو مارکیٹ میں شمولیت کے دوران زیادہ بہتر  سہولتیں ملیں۔

شیئر

Related stories