تائیوان علیحدگی کے تصور پر بضد سیاسی قوتیں آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال کو خراب کر رہی ہیں : وانگ ای

2018-09-22 16:36:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تائیوان علیحدگی کے تصور پر بضد سیاسی قوتیں آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال کو خراب کر رہی ہیں : وانگ ای

تائیوان علیحدگی کے تصور پر بضد سیاسی قوتیں آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال کو خراب کر رہی ہیں : وانگ ای

اکیس ستمبر کو  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈومینیکا کے وزیر خارجہ میگوئیل ورگاس کے ساتھ صحافیوں سے مشترکہ طو رپر بات چیت کی ۔اس موقع پر ایک صحافی نے پوچھا ہے کہ بعض ممالک اور میڈیا نے دعوی کیاہے کہ ڈومینیکا سمیت دیگر ممالک نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے جنہوں نے یک طرفہ طور پر آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال کو بدل دیا ہے۔  اس حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ ڈومینیکا سمیت دیگر ممالک نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں جو تاریخی دھار ےکے مطابق ہے اور ایک درست انتخاب بھی ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ اس وقت تائیوان علیحدگی کے تصور کو نہ چھوڑنے والی سیاسی قوت تائیوان کے علاقے  کا انتظام سنبھال رہی ہے جس نے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات  اور خطے کی پرامن ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں ہیں ا ور  یہ عمل علاقائی امن و امان کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ ڈومینیکا سمیت تمام ممالک خودمختارہیں وہ  اپنی سفارتی پالیسی کا خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔ڈومینیکا کا چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا کسی تیسرے  فریق کو  نشانہ بنانا نہیں ہے۔


شیئر

Related stories