چینی فوج امریکہ کی جانب سے چینی فوج کے متعلقہ اداروں اور انچارج پر پابندی کی مخالفت کرتی ہے
2018-09-22 18:55:54
چینی فوج امریکہ کی جانب سے چینی فوج کے متعلقہ اداروں اور انچارج پر پابندی کی مخالفت کرتی ہے
چین کی وزارت دفاع کے پریس ترجمان وو چھیان نے بائیس تاریخ کو امریکہ کی جانب سے چینی فوج کے متعلقہ اداروں اور انچارج پر پابندی کے اعلان کے حوالے سے کہا کہ چینی فوج اس اقدام کی سخت مخالفت اور شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔چینی فوج نے امریکہ سےاس نام نہاد پابندی کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ نے بیس تاریخ کو اعلان کیا کہ امریکہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے تحت تنصیبات کے محکمہ اور اس محکمہ کے انچارج پر پابندی عائد کرے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین روس کے درمیان فوجی تعاون خودمختار ممالک کے مابین معمول کا تعاون ہے جو عالمی قوانین سے مطابقت رکھتا ہے اور امریکہ کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ۔