ییئن خاندان اور چین کی اصلاحات کی کہانی

2018-10-17 14:13:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ییئن خاندان اور چین کی اصلاحات کی کہانی

ییئن خاندان اور چین کی اصلاحات کی کہانی

ییئن خاندان اور چین کی اصلاحات کی کہانی

ییئن خاندان اور چین کی اصلاحات کی کہانی

ییئن خاندان اور چین کی اصلاحات کی کہانی

چین کے صوبہ آن حوئی کے قصبے فونگ یانگ کے گاؤ ں شیاؤ گانگ  میں ییئن نامی ایک   عام سا خاندان موجود ہے۔اس خاندان کی تین نسلیں ریسٹورنٹ اور  سپر مارکیٹ کا   کاروبار کرتی چلی  آرہی ہیں جس سے انہیں سالانہ  لاکھوں کی آمدنی حاصل ہوتی ہےلیکن   چالیس سال پہلے حالات ایسےنہیں تھے۔ان لوگوں نے خوراک کی کمی کی وجہ سے اپنے خاندان   کے ذریعے اجتماعی اقتصادی تنظیم (یعنی مقامی حکومت :گاوں یا گروپ) سے زمین سمیت   دیگر پیداواری اجناس  یا پیداواری کام کاٹھیکہ کیا جس کے بعد حالات بتدریج بہتر   ہوتے چلے گئے اور آج یہ یہاں کے دیگر خوشحال خاندانوں کی طرح ایک مطمئن اور آسودہ   زندگی گزار رہے ہیں ۔یہ نظام آج تک چین کے دیہی علاقوں میں جاری رہنے والا بنیادی   اقتصادی نظام ہے،تاہم اس وقت ایسا کوئی بھی معاہدہ مرکزی حکومت کی پالیسی کی خلاف   ورزی تھالیکن اسی سال  چین میں اصلاحات کا آغاز ہوا اورخوش قسمتی سے یہ   معاہدہ  اصلاحات کے اقدامات سے مطابقت رکھتا تھا۔چالیس سالوں کے دوران شیاؤ گانگ   گاؤں کے کسانوں نے اپنی محنت سے اس خوشحال زندگی کے لیے مسلسل کوشش کی ۔ پہلے یہاں   کے لوگوں نے باہر جاکر کسی دوسرے شہر میں کام کرنے کو ترجیح دی لیکن اب نوجوانوں   سمیت گاؤں کے دیگر افراد بھی واپس آکر یہاں  اپنے کاروبار کررہے ہیں۔شیاؤ گانگ   گاؤں کے عوام چین کے لاکھوں دوسرے دیہات  میں موجود دیہاتیوں کی طرح موجودہ عہد   میں محنت اور مستقل مزاجی کی نئی کہانیاں  رقم کر رہے ہیں۔

شیئر

Related stories