پاپوا نیو گنی کے مختلف حلقوں کی جانب سےشی جن پھنگ کےمضمون کے لیے ستائش

2018-11-15 11:34:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاپوا نیو گنی کے مختلف حلقوں کی جانب سےشی جن پھنگ کےمضمون کے لیے  ستائش

چینی صدر شی جن پھنگ کےدورہ پاپوا نیو گنی سے قبل مقامی اخبارات  میں چین اور بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عنوان سے صدر شی جن پھنگ کے  ایک مضمون کی اشاعت ہوئی  جس کو پاپوا نیو گنی کے مختلف حلقوں نے بے حد سراہا ہے۔ 
شی جن پھنگ نے اس مضمون میں تحریر کیا کہ اپنے اس دورے کے دوران ان کی ، بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے ان آٹھ  رہنماوں کے ساتھ ملاقات ہو گی  کہ جن ممالک نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں ۔وہ ان ممالک کے رہنماوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ صلاح و مشورہ کریں گے۔
پاپوا نیو گنی کے اخبار سنڈے کرانیکل کے  نامہ نگار  پال ستارزا  نے یہ مضمون پڑھنے کے بعد نشاندہی کی کہ چینی حکومت نے مختصر وقت میں پاپوا نیو گنی  کے لیے متعدد بنیادی تنصیبات تعمیر کی ہیں۔ مثال کے طور پر، چینی حکومت نے ایپک کے کامیاب انعقاد کے لئے پاپوا نیو گنی کی بندرگاہ  موورسبی میں بہت سے راستوں اور عمارات  کی تعمیر کی۔ اس اقدام کے لیے پاپوا نیو گنی  چین کا شکر گزار ہے۔ 

شیئر

Related stories