چینی صدر کا دورہ فلپائن باہمی تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچائے گا،فلپائنی صدر

2018-11-18 16:18:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

فلپائنی صدر رود ریگو رو آ دترتے  کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ فلپائن کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔یہ  تیرہ برسوں میں کسی بھی چینی صدر کا  پہلا سرکاری دورہ فلپائن بھی ہے۔فلپائن کے صدر دوترتے  نے گزشتہ دنوں دارالحکومت منیلا میں چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کا موجودہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی بلندی تک پہنچائے گا۔ 
دوترتے نے  کہا کہ ان کے فلپائنی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد فلپائن اور چین کے تعلقات کو بحال اور بہتر بنایا گیا ہے۔دونوں ممالک نے تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں اور فلپائن نے چین کے ساتھ تعاون سے تجارت ، صنعت،بنیادی تنصیبات ،قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دیگر پہلوؤں سے استعفادہ کیا ہے۔  فلپائنی صدر نے مزید کہا کہ چین کی مدد ہمیشہ سے پرخلوص رہی ہے اور کسی قسم کی پیشگی شرائط نہیں رکھی گئیں ۔
جناب دوترتے  نے کہا کہ فلپائن دوطرفہ تجارت میں اپنی اپنی کرنسی یعنی فلپائنی پیسو اور  چینی یو آن سے ادائیگی کے عمل کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چینی صدر کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق اتفاق رائے کو عمل میں لانے کے لیے تبادلہ خیال کے لیے بھی تیار ہیں۔

شیئر

Related stories