چینی صدر کے صنعتی و کاروباری سمٹ سے خطاب کی بہت پذیرائی کی گئی

2018-11-18 17:11:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ تاریخ کو چینی صدر نے پاپوانیوگنی میں ایپک کی صنعتی و کاروباری سمٹ سے اہم خطاب کیا  جس پر مختلف حلقوں کی شخصیات نے بڑی توجہ دی ہے ۔
بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے فورم کے تجارت اور سرمایہ کاری  کمیشن کے چین میں تعینات تجارتی نمائندہ ڈیوڈ مورس  نے کہا کہ چینی صدر نے اپنے خطاب میں کھلے پن پر گامزن رہنے کا ذکر کیا ہے جو بہت متاثر کن ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلا پن  اور تعاون پائیدار ترقی کی تکمیل کے لیے واحد راستہ ہے۔
آسٹریلیا کے ایپک تحقیقاتی مرکز کے ڈائریکٹر اینڈریو ایلن مکنتر نے چینی صدر کی جانب سے اشتراک کی حمایت پر انکی  پذیرائی کی۔انہوں نے کہا کہ ایشیا وبحرالکاہل کے علاقے میں ترقی  کا عمل اشتراک پر ہونا چاہیے۔مختلف ممالک اور علاقوں کے تنوع کا احترام کیا جانا چاہیئے۔تمام ممالک اور علاقوں پر ایک ہی ترقیاتی مزاج  کو مجبورا عائد کرنا نامناسب ہے۔
اس کے علاوہ ، دیگر شخصیات نے بھی جدت کاری،کثیرالطرفہ نظریات کے حوالے سے چینی صدر کے خیالات کی پذیرائی  کی۔

شیئر

Related stories