امریکی نائب صدر کے چین سے متعلق بیانات پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

2018-11-18 17:12:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اٹھارہ تاریخ کو امریکی نائب صدر  مائیک پنس  کی جانب سے چین سے متعلق بیانات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔ 
ایک صحافی نے سوال کیا  کہ امریکی نائب صدر  مائیک پنس  نے ایپک کی صنعتی و کاروباری سمٹ میں تقریر کی جس میں انہوں نے  کہا کہ چین کی جانب سے بحرالکاہل کے جزیرے ممالک کو فراہم کی جانے  والی امداد ان ممالک کے لیے قرض کا بوجھ بن گئی ہے۔اس حوالے سے چین کا کیا موقف ہے ؟
ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین کے خیال میں نہ صرف بحرالکاہل اور بحر ہند بلکہ بحراو قیانوس میں مقابلے کی بجائے تعاون اور مشترکہ مفادات کا پلیٹ فارم بننا چاہیئے۔چین باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دنیا کے زیادہ تر ممالک کے ساتھ سازگار تعاون کررہا ہے ، اور ان میں ترقی پزیر ممالک شامل ہیں اور ان ممالک کے لیے اپنی طرف سے ممکنہ حد تک امداد فراہم کی جاتی ہے۔یہ امداد کسی قسم کی سیاسی شرائط کے بغیر فراہم کی جاتی ہے۔کوئی بھی ایسا ترقی پزیر ملک  نہیں ہے کہ وہ چین کے ساتھ تعاون کی وجہ سے قرض کے بوجھ میں پھنسا ہوا ہو۔ترجمان نے کہا کہ  چین کے ساتھ تعاون کی وجہ سے ان ممالک کی ترقیاتی صلاحیت اور معیار کو بلند کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مقامی عوام کی زندگیوں٘ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

شیئر

Related stories