پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ کی پاکستان کے وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات

2019-01-18 11:21:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ کی پاکستان کے وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات

پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ کی پاکستان کے وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات

سترہ تاریخ کو پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نےپاکستان کے وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے چین-پاکستان توانائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جناب یاؤ جنگ نے کہا کہ چین-پاکستان دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے. گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا ۔جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چار موسموں کی چین-پاک شراکت داری کو فروغ دینے اور نئے دور میں دونوں ملکوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ توانائی تعاون چین-پاکستان اقتصادی کوریڈور کا ایک اہم حصہ ہے اور گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. چین پاکستان کے توانائی کے شعبے کی ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی،صنعتی تعاون اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ میرا خاندان چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کا حامی رہا ہے، اور میرے دادا ایوب خان نے چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کا آغاز کیاتھا. پاکستان چین کی مضبوط حمایت و امداد پر چین کا شکر گزار ہے.پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے. پاکستان قابل تجدید توانائی، بجلی اور بجلی کی منتقلی سمیت مختلف شعموں میں چین کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے تاکہ پاکستان کی توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے اور پائیدار ترقی کے سلسلے میں مدد ملے۔


شیئر

Related stories