موجودہ چین- امریکہ تعلقات کی بہتری کے لئے حقائق کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا: امریکہ میں چینی سفیر

2019-01-19 16:57:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

موجودہ چین- امریکہ تعلقات کی بہتری کے لئے حقائق کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا: امریکہ میں چینی سفیر

موجودہ چین- امریکہ تعلقات کی بہتری کے لئے حقائق کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا: امریکہ میں چینی سفیر

امریکہ میں تعینات چینی سفیر کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان تعلقاتکی بہتری کے لئے تمام تعصبات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا اور حقائق کی روشنی میں سچ تلاش کرنا ہوگا۔
مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ تاریخ کو امریکہ میں مقیم چینی سفیر چھوئی تھیان کھائی نےدیکارٹر سنٹرمیں چین اور امریکہ کے تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہکےسلسلے میں منعقدہ ایک عالمی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی سے زیادہ اس وقت اس بات کی سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ چین اور امریکہ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر مشترکہ ترقی کے سفرکوآگے بڑھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چین - امریکہ تعلقات سے نمٹنے کے لیےذہن کو آزاد کرنے کے ساتھ ساتھ حقائق سے سچ تلاش کیا جانا چاہیئے۔
اسی دن چھوئی تھیان کھائی نے چین اور امریکہ کے موجودہ تعلقات کےحوالے سے کچھ غیر منطقی سوالات اوربیانات پر تنقید کی اور کہا کہ ایک غلط نکتہ نظر ہے کہ گزشتہ چالیس سالوں کے دوران چینکے حوالے سےامریکہ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے، کیونکہ چین نے امریکہ کے سیاسی اور اقتصادی نظام کے ماڈل کو کاپی نہیں کیا۔ظاہر ہے کہ جو لوگ مذکورہ نظریہ رکھتے ہیں ان کو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا مقصد ایک ملک کے ماڈل کے مطابق دوسرے ملک کی ری ماڈلنگ کرنا نہیں تھا اور نہ ہیدونوں ممالک کے درمیان تمام اختلافات کو ختم کرنا تھا۔ چالیس سال قبل مشترکہ مفادات اور ذمہ داری کی وجہ سے چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ آج انہی مشترکہ مفادات اور ذمہ داری کی وجہ سے چین اور امریکہ کے تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ ایک اور غلط نقطہ نظریہ ہے کہ چین مسلسل امریکہ سے فائدہ حاصل کرتارہا ہے۔درحقیقت چین اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔ ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے اور پوری دنیا چین- امریکہ تعلقات سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔
چھوئی تھیان کھائی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ فریقین کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیئے اور باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہیئے، تاکہ حکمت عملی کے لحاظ سے غلط فیصلے سے بچا جاسکے ۔فریقین کو تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے اور مشترکہ مفاداتکو توسیع دینی چاہیئے ، تاکہ شیطانی جنگ سے بچا جاسکے۔ فریقین کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیئے اور اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنا چاہیئے ،تاکہ چین- امریکہ تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھا جاسکے ۔

شیئر

Related stories