پاور چائنا اور برطانوی کمپنی بنگلہ دیش میں کوئلے سے بجلی تیار کریں گے

2019-01-20 16:23:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاور چائنا اور برطانوی کمپنی بنگلہ دیش میں کوئلے سے بجلی تیار کریں گے

چینی کمپنی پاور چائنا اور ایک برطانوی کمپنی جیسی ایم بنگلہ دیش میں کوئلے سے بجلی تیار کریں گے۔ اس حوالے سے 17 جنوری کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس منصوبے کے پہلے حصےمیںدوہزار میگا واٹ کاایک منصوبہ بنگلہ دیش کے ضلع دیناجپور کے علاقے پھولباری میں قائم کیا جائے گا۔

اس معاہدے کی کل مالیت تقریباً تین ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالرز بنتی ہے۔ یہ بیرون ملک کسی بھی چینی کمپنی اور مغربی کمپنی کے درمیان ہوے والا تعاون کا ایک مثالی اور منفرد معاہدہہے۔
معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں پاور چائنا کے چیرمین دنگ چھنگ قوو نے کہا کہان کی کمپنی دنیا میں سب سےبڑی بجلی کےمنصوبےتعمیر کرنے والی کمپنی ہے۔پاور چائنا ہمیشہ سے پوری دنیا کی توانائی اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر پر گامزن رہی ہے اور اپنےملک کی جانب سے دی بلیٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عملدرآمد کے لیے مسلسل کوشش کرتی ہے۔بنگلہ دیش میں پاور چائنا نے تین منصوبوں پر سرمایہ لگایا ہے۔ سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب انچاس کروڑ امریکی ڈالرز بنتی ہے۔اور بائیسمنصوبوں پر عملدرآمد کے معاہدوں پر دستخطکیے گیے ہیںجن کی مالیت چار ارب ساٹھ کروڑ امریکی ڈالرز بنتی ہے۔ان میں سے"پھولباری منصوبہ" سب سے بڑا ہے۔امید ہے کہ فریقین اس منصوبے پر جلد از جلدعملد درآمد کو آگے بڑھائیں گے تاکہ مشترکہ تعمیر اور باہمی مفادات کا حصول ممکن ہوسکے۔


شیئر

Related stories