چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سامدیچ ہن سین سے ملاقات

2019-01-22 14:26:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سامدیچ ہن سین سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سامدیچ ہن سین سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اکیس تاریخ کو بیجنگ میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم سامدیچ ہن سین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین -کمبوڈیا تعلقات کے قیام کا ساٹھواں سال تھا ۔ دونوں ممالک کے تعلقات ترقی کے نئَے مرحلے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت منصوبوں میں تعاون مضبوط ہوتا رہا ہے، فریقین نے علاقائی و عالمی معاملات میں قریبی روابط اور مفاہمت کو برقرار رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ کمبوڈیا کے ساتھ مل کر تعاون کے اہم شعبوں اور ترقی کے روشن مستقبل پر مبنی منصوبہ بندی کے لیے کوشش کی جائے گی تاکہ چین کمبوڈیا تعلقات اگلے ساٹھ سال کے لیے مزید بہتر ہوں ۔

اس موقع پر ہن سین نے کہا کہ انہوں نے چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ کے چالیس سالوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کی نمائش کا دورہ کیا اور اس سے بہت متاثرہوئے ۔ انہوں نے چین کی ترقی کے بارے میں چینی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئَےکمبوڈیا کی حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈکی تعمیر کے لیے تیار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ چین کے ساتھ روز مرہ زندگی ، زراعت ، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشش کی جائے ۔


شیئر

Related stories