امریکہ کی جانب سے کینیڈا سے منگ وان چو کی حوالگی کے مطالبے سے متعلق چینی وزارت خارجہ کا موقف

2019-01-22 18:31:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے کینیڈا کو آگاہ کیا ہے کہ وہ منگ وان چو کی باقاعدہ حوالگی کا مطالبہ کرے گا۔یاد رہے کہ چینی کمپنی ہواوے کی سی ایف او منگ وان چو ضمانت پر کینیڈا میں موجود ہیں۔

اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بائیس تاریخ کو کہا کہ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ کینیڈا فوری طور پر منگ وان چو کو رہا کرے اور ان کے قانونی حقوق کا مکمل طور پر تحفظ کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی غلطی کو درست کرتے ہوئے منگ وان چو کی گرفتاری کے احکامات کو منسوخ کرے۔ اس دوران امریکہ کو یہ بھی کہا گیا کہ وہ کینیڈا سے منگ وان چو کی حوالگی کا مطالبہ نہ کرے۔


شیئر

Related stories