سن دو ہزار اٹھارہ میں " دونوں اجلاسوں " کی جانب سے پیش کردہ دس ہزار سے زائد تجاویز پر عمل درآمد سے مسائل کا حل مل گیا

2019-02-28 11:03:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال چین کی قومی عوامی کانگریس اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا افتتاح ہونے والا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ میں ریاستی کونسل کی قیادت میں مختلف محکموں نے سی پی سی کے نمائندوں کی جانب سے پیش کردہ چھ ہزار تین سو انیس تجاویز اور سی پی پی سی سی کے مندوبین کی جانب سے پیش کردہ تین ہزار آٹھ سو تریسٹھ تجاویز پر عمل کیا گیا ۔ یہ تعداد پچھلے سال کی کل تجاویز کا نوے فیصد بنتی ہے ۔ ان تمام تجاویز سے چین کے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ترقی کو ایک نئی بلندی تک لے جایا گیا ہے ۔

کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ چو جی وو کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کسٹمز سے متعلق تجاویز زیادہ تر کسٹمز کلیئرنس کی کارکردگی اور اس کے طریقہ کار کو بہتر اور آسان بنانے اور پورٹ ٹرانزیکشن کے اخراجات کو کم کرنے سے تعلق رکھتی تھیں ۔ کسٹمز کے متعلقہ اداروں نے مندوبین کی پیش کردہ دو سو سات تجاویز پرعمل درآمد کیا جس پر تمام مندوبین نے مکمل طور پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس کے علاوہ منڈی کی نگرانی اور آلودگی کی روک تھام کے متعلقہ اداروں نے بھی مندوبین کی تجاویز کے مطابق بہتر کام کیا ۔


شیئر

Related stories