چین رواں سال کھلے پن کے مزید اقدامات اختیار کرے گا:چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ

2019-03-15 15:55:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین رواں سال کھلے پن  کے مزید اقدامات اختیار کرے گا:چینی وزیراعظم   لی کھہ چھیانگ

چین رواں سال کھلے پن کے مزید اقدامات اختیار کرے گا:چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ

پندرہ مارچ کوچینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ میں دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال چینی حکومت اشیا کی منڈی تک رسائی کی نئی منفی فہرست مرتب کرے گی اورعلمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ منفی فہرست میں ابھی مزیدکمی کی جائے گی اور اس فہرست میں مستقبل میں بھی بتدریج کمی کی جائے گی ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ غیرپابندی شدہ شعبوں میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرونی حکومتیں چینی اورغیرملکی کمپنیوں کے مابین رضاکارانہ بنیاد پرقائم تعاون کومنصفانہ طور پردیکھیں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ این پی سی کے موجودہ اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کی جو منظوری دی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین قانونی طریقے سے غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ کرے گا۔

شیئر

Related stories