اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی منظوری

2019-07-13 15:29:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بارہ جولائی کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے چین کی جانب سے پیش کردہ "ترقی کا انسانی حقوق کے حصول میں کردار" کے عنوان سے پیش کی گئی قرارداد کی ایک بار پھر منظوری دی۔قرارداد میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ جملہ انسانی حقوق کے حصول میں ترقی کا اہم کردارہے ۔اچھی زندگی کے لیے عوام کی خواہش کو پورا کرنا مختلف ممالک کے فرائض کی ترجیح ہونی چاہیے۔مختلف ممالک کو عوام کو مرکز بناتے ہوئے ترقی کرنی چاہیئے اور عوام ہی کے لیے ترقی کی قوت محرکہ تلاش کرنی چاہیئے ،ترقی کو فروغ دینے کے لیے عوام پر انحصار ہونا چاہیئے اور عوام کے فائدے کے لیے ترقی کرنی چاہیئے۔قرارداد میں مختلف ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پائیدار ترقی کو فروغ دیں ، ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنائیں۔

جینیوا میں تعینات چین کے وفد کے قائم مقام سفیر لی سونگ نے اسی دن انسانی حقوق کونسل میں اس قرارداد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقی انسانی معاشرے کا پائیدار موضوع ہے اور تمام مسائل کا بنیادی اور کلیدی حل ہے ،بلکہ یہ ترقی پذیر ممالک کی شدید خواہش اور انتھک جستجو کا محور بھی ہے۔ترقی نے انسانی حقوق کے حصول کے لیے حالات ساز گار بنائےہیں۔صرف بہتر ترقی سے ہی انسانی حقوق کو مزید بہتر انداز میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔

لی سونگ نے کہا کہ موجودہ دور میں عالمی ترقی غیر متوازن اور نامکمل ہے جو مختلف ممالک خاص کر ترقی پذیر ممالک کے عوام کے انسانی حقوق پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

چین کی پیش کردہ قرارداد کی پاکستان سمیت دیگر ممالک نے حمایت کی۔اس کے علاوہ کیوبا ، مصر ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے مندوبین نے بھی چین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودہ کو سراہا۔


شیئر

Related stories