محترمہ نغمانہ اے ہاشمی چین میں پاکستان کی سفیر تعینات

2019-07-15 17:02:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے لئے پاکستان کی نئی سفیر محترمہ نغمانہ اے ہاشمی بیجنگ پہنچ گئی ہیں۔ بیجنگ پہنچنے پر پندرہ تاریخ کوانہوں نے اپنی تقرری کے کاغذات چینی وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لی کو پیش کئے۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست، شراکت دار اور برادر ممالک ہیں۔ یہ تعلقات دونوں ملکوں کے رہنماوں اور سفارت کاروں کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بھر پور کوشش کریں گی۔

اس موقع ڈائریکٹر جنرل ہونگ لی نے محترمہ نغمانہ اے ہاشمی کو چین میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا ۔ ان کا کہناتھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان چارموسموں کے شرکت دار کے تعلقات ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے خوشگوار تعلقات موجود ہیں اور دونوں ملک پکے بھائی ہیں۔چین نئے عہد میں پاکستان کے ساتھ مل کر ہم نصیب معاشرہ تشکیل کرنے کا خواہاں ہے۔

نغمانہ اے ہاشمی چین میں تعیناتی سے قبل بیلجم اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ چین میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن بھی تعینات رہ چکی ہیں۔


شیئر

Related stories