چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا اندرون منگولیا کا دورہ

2019-07-15 19:33:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کیمونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے پندرہ تاریخ کو چین کے خود اختیار علاقے اندرون منگولیا کا دورہ کیا ۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ سب سے پہلے شہر چھ فونگ کے سونگ شان ضلع کی ایک رہائشی کمیونٹی میں تشریف لے گئے جہاں انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے امور ،مختلف قومیتوں کے درمیان اتحاد اور ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر رہنے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے چھی فونگ شہر کے عجائب گھر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی تاریخ اور ثقافت سے آگہی حاصل کی۔ اس موقع پرچینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کلاسیکی قومی رزمیہ نظم "گسار" بطور غیر مادی ثقافتی اثاثے کے موضوع پر اس نظم کے وارثوں سےبسر وچشم تبادلہ خیال کیا۔


شیئر

Related stories