صدر مملکت شی جن پھنگ کی چینی سفیروں کی کانفرنس میں شریک نمائندوں سے ملاقات

2019-07-17 19:22:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی عظیم ہال میں بیرونی ممالک میں تعینات چینی سفیروں کی رواں سال کی منعقدہ کانفرنس میں شریک نمائندوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دی اور تمام سفیروں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام سفیروں کو اپنے ابتدائی مقاصد کو یاد رکھتے ہوئے اپنے مشن پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ کے نظریات برائے خارجہ امور کی رہنمائی میں چین کے دو صد سالہ اھداف کی تکمیل کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ اور چینی خواب کی تکمیل کے لیے نئی خدمات سرانجام دی جائیں گی ۔


شیئر

Related stories