مقامی عوامی کانگریس اور اس کی مجلس قائمہ کے قیام کی چالیسواں سالگرہ پر صدر شی جن پھنگ کا اہم خطاب

2019-07-18 15:54:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں مقامی عوامی کانگریس اور اس کی مجلس قائمہ کے امور کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاونٹی کی سطح اور اس سے اوپر کی سطح پر عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا قیام عوامی کانگریس کے نظام کی ترقی اور اس کی بہتری کے سلسلے میں ایک اور اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی عوامی کانگریس اور اس کی مجلس قائمہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں اپنی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی علاقے کی اصلاحات اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

مقامی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔


شیئر

Related stories