چین کے بیرونی اقتصادی توازن میں بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف

2019-07-18 15:55:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ تاریخ کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے چین کے بیرونی اقتصادی توازن کو درپیش خطرات کے حوالے سے اپنی سال 2019 کی ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے بیرونی اقتصادی تعاون میں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چین کی اقتصادی ترقی کا زیادہ تر انحصار چین کی برآمدات کی بجائے اس کی اندرونی ضروریات پر منحصر ہے۔

آئی ایم ایف کی چیف ماہر اقتصادیات گیتا گوپی ناتھ نے سترہ تاریخ کو منعقدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ چین اپنی مضبوط اندرونی مارکیٹ کی وجہ سے اقتصادی ترقی کے لئے طے کردہ اپنے اہداف کے حصول کو یقینی بنا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں پر انحصار کو کم کرتے ہوئے چین میں نجی صنعتی و کاروباری اداروں کی مزید حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔


شیئر

Related stories